ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بسویشور سرکل تا ہیبال 6لین کے راستہ کی تعمیر کا منصوبہ بی جے پی کا ہی تھا:کانگریس

بسویشور سرکل تا ہیبال 6لین کے راستہ کی تعمیر کا منصوبہ بی جے پی کا ہی تھا:کانگریس

Mon, 17 Oct 2016 11:58:09    S.O. News Service

بنگلور۔16؍اکتوبر(ایس او نیوز؍صدیق آلدوری)ریاستی کونسل کے سابق چےئرمین کانگریس لیڈر وی آر سدرشن نے آج ایک پریس کانفرنس کے دوران بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں بسویشور سرکل تا ہیبال 6لین کے راستہ کی تعمیر کا منصوبہ ہم نے اچانک ہی طے نہیں کیا تھا۔ یہ منصوبہ بی جے پی کی دین ہے ۔ اس منصوبہ کو بی جے پی نے ہی اپنے دور میں پیش کیا تھا ۔ 17مارچ 2010اور 4دستمبر2012کو اس منصوبہ کے تعلق سے ایکزیکیٹیو انجینئر نے خط لکھا تھا ۔کیا اس وقت بی جے پی لیڈروں کو اس منصوبہ کا کوئی علم نہیں تھا۔ سیاسی رقابت کے نتیجہ میں اب اس منصوبہ کی مخالفت کی جارہی ہے ۔عوام کو اس منصوبہ سے متعلق اپنی رائے پیش کرنے 3ماہ کاوقت دیا گیا تھا۔ا س منصوبہ کے سلسلہ میں ٹنڈرس طلب کرنے ڈی پی آر سے منظوری اور دیگر معاملات میں پوری شفافیت کے ساتھ حکومت نے کام کیا ہے اور اب اگر اس منصوبہ پر عمل ہوگا تو اس سے حکومت کی ستائش ہونے کے ڈر سے اب خود بی جے پی اس منصوبہ کی مخالفت کررہی ہے ۔ رکن اسمبلی سریش کمار کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے سدرشن نے کہا کہ سریش کمار نے جو یہ الزام لگایا ہے کہ دیگر ریاست میں انتخابات میں پارٹی کو فنڈ مہیا کرنے یہ منصوبہ بنایا گیا ہے ۔ یہ ایک غیر ذمہ دارانہ بیان ہے ۔ گوا اور پنچاب میں انتخابات کیلئے وہاں کی کانگریس پارٹی خود انتظامات کرنے کی اہل ہے ۔ یہاں سے انہیں فنڈ روانہ کرنے کی کانگریس کو ضرورت نہیں ہے ۔6لین کے راستہ کے بدلے متبادل منصوبہ پر بھی غور کیا جارہا ہے ۔ لیکن میٹرو یا مونوریل نظام جاری کرنے کیلئے اس سے زیادہ رقم خرچ کرنی پڑے گی۔ موجودہ منصوبہ سے کسی عمارت کو نقصان نہیں پہنچے گا ۔ شہر میں ٹریفک پر قابو پانے یہ منصوبہ بنایا جارہا ہے ۔


Share: